پیٹرول

پیٹرول کی قیمت میں آج رات سے کمی کا امکان

کراچی (پاک صحافت) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج رات سے کمی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق 16 جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردو بدل کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق آج رات سے پیٹرول قیمت میں تقریباً 2 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کے جوائنٹ سیکرٹری بجٹ نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ آئی ایم ایف بجٹ کے اعداد و شمار سے مطمئن نہیں ہے، اس لیے آئندہ مالی سال کے لیے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کا ہدف 869 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے جو کہ رواں مالی سال نظر ثانی شدہ ہدف 542 ارب روپے ہے۔

ارکان کمیٹی نے فنانس بل میں دی گئی اس ترمیم کی مخالفت کی کہ پارلیمنٹ سے منظوری کے بغیر حکومت کو پیٹرولیم لیوی میں اضافے یا کمی کے اختیارات حاصل ہو جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے