سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، قلعہ سیف اللہ اور پشن حملوں کا ماسٹر مائنڈ ہلاک

راولپنڈی (پاک صحافت) سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں قلعہ سیف اللہ اور پشن حملوں کا ماسٹر مائنڈ مارا گیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ڈسٹرکٹ قلعہ سیف اللہ میں انتہائی مطلوب دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، جس میں داعش سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد عبدالشکور، المعروف نعمان المعروف ابو حمزہ خراسانی مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشت گرد قلعہ سیف اللہ اور پشین میں سات فروری کو ہونے والے بم حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا ۔ ہلاک ہونے والا دہشت گرد لا انفورسمنٹ ایجنسیز کو انتہائی مطلوب تھا اور بلوچستان میں خودکش دھماکوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کا امن واستحکام تباہ کرنے کی سازشیں ناکام بنا دیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے