وزیراعلی سندھ

پُرامن بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر وزیراعلی سندھ کی پولیس اور پولنگ عملہ کو شاباشی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ نے صوبے میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے پر امن انعقاد پر پولیس کو شاباش دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پولیس کے جوانوں نے پولنگ اسٹیشنز کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا، جس کے لیے وہ شاباشی کے مستحق ہیں۔ تمام پولنگ عملہ خاص طور پر اساتذہ اور دیگر اداروں کے ملازمین نے بہترین طریقے سے اپنے فرائض انجام دیے۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں ضلعی انتظامیہ نے بہترین انتظامات کیے، جس کے لیے انہیں بھی شاباش دیتا ہوں۔ حکومت سندھ نے امن امان کی نازک صورتحال کے باوجود اچھے طریقے سے انتخابات کا انعقاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں صوبے کی پوری انتظامیہ کو بھی شاباشی دیتا ہوں جنہوں نے انتخابات کے انعقاد کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے