جنرل عاصم منیر ایران

آرمی چیف کی ایران کی عسکری و سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں

تہران (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایران کی عسکری و سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں ہیں۔ جن میں دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ایران کے دو روزہ سرکاری دورے کے دوران ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سمیت ایرانی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں، ان ملاقاتوں میں دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا کہ دہشتگردی خطے کے لئے بالعموم اور دونوں ممالک کے لئے بالخصوص مشترکہ خطرہ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے دہشتگرد نیٹ ورکس کے خلاف موثر کارروائیوں کے لئے انٹیلی جنس شیئرنگ پر زور دیا، جبکہ سرحدی علاقوں سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے اور سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی نئی راہیں تلاش کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

اس کے علاوہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہ سے بھی ملاقات کی، اس موقع پر علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان ایران دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔

قبل ازیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی آمد پر ایرانی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے ملٹری ہیڈ کوارٹرز میں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے