شاہد خاقان عباسی

انتخابی اصلاحات الیکشن چوری کرنے کا نیاطریقہ ہے۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عمران خان انتخابی اصلاحات کے ذریعے الیکشن چوری کرنے کا پلان بنا رہے ہیں اور یہ ووٹ چوری کرنے کا نیا طریقہ ہے جسے اپوزیشن نے مسترد کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک سے متعلق قانون بنایا گیا، حکومت کا دعویٰ ہے کہ کامیاب قانون سازی ہوئی، گزشتہ روز ایوان کی کارروائی سب کے سامنے ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن چوری کرنے والوں پر آرٹیکل 6 لگانے کے لیے قانون سازی کی جائے، ایوان اخلاقی برتری کی بنیاد پر چلتے ہیں۔ انتخابی اصلاحات الیکشن چوری کرنے کا طریقہ ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں دنیا میں ناکام ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بھارتی جاسوس کو گھر بھیجنے کا پروگرام بنایا گیا، کلبھوشن کو گھر بھیجنا تھا تو آرڈیننس جاری کردیتے، قانون بنانےکی کیاضرورت تھی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے