پی ٹی آئی

پورا کورکمانڈر ہاؤس لاہور تباہ کردیا ہے، پی ٹی آئی رہنماوں کی مبینہ آڈیو کالز لیک

لاہور (پاک صحافت) پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے سرکاری املاک پر حملوں کے متعلق رہنماوں کی آڈیو کالز لیک ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری اور ان کے بیٹے علی چوہدری کی مبینہ آڈیو کال لیک ہوگئی ہے جس میں اعجاز چوہدری نے کہا کہ پورا کور کمانڈر ہاؤس لاہور تباہ کردیا ہے۔ علی چوہدری پوچھتے ہیں کہ گولیاں چلی ہیں؟ اس پر اعجاز چوہدری کہتے ہیں کہ ہاں جی فائرنگ ہوئی، پہلے تو ہوائی فائرنگ ہوئی ہے، پھر ایک برسٹ ماراہے، تین لوگوں کو گولیاں لگی ہیں۔

لیک آڈیو میں کہا گیا ہے کہ گملے سے لیکر گھر کی کوئی چیز باقی نہیں بچی اڑا دیا ہے سارا۔ اس سے قبل شیخ امتیاز اور صغیر وڑائچ کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی جس میں صغیر وڑائچ پوچھتے ہیں کہ شیخ صاحب اپنے علاقے بند رکھنے ہیں یا سینٹرل پوائنٹ؟ شیخ امتیاز کہتے ہیں کہ ہم ادھر سارے کورکمانڈر ہاؤس میں اکھٹے ہوگئے ہیں، اس پر صغیر وڑائچ پوچھتا ہے کہ کورکمانڈر ہاؤس؟ پھر ہم بھی وہاں پہنچ جائیں؟ اس پر شیخ امتیاز کہتے ہیں کہ ہاں پہنچ جائیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ طارق رحیم کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آئی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ میں نے کچھ چیزیں بھیجی ہیں۔ اس پر ہاشم نامی شخص کہتا ہے کہ ایک سیکنڈ میں دیکھتا ہوں۔ طارق رحیم کہتے ہیں ادھر آئی ایس آئی پر انہوں نے اٹیک کیا آب پارہ پر، اور ادھر سات آٹھ بندے مارے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے