فیصل کریم کنڈی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وزیراعظم سے ملاقات میں پاؤں پڑتے ہیں، باہر آکر ڈائیلاگ مارتے ہیں، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وزیراعظم سے ملاقات میں پاؤں پڑتے ہیں، باہر آکر ڈائیلاگ مارتے ہیں۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کے پی کی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، اسپیکر کے پی اسمبلی سے درخواست ہے مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں سے حلف لیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم نے اسپیکر صوبائی اسمبلی میں خط لکھا، گورنر کے پی نے اسمبلی اجلاس بلانے کی درخواست بھیجی، اجلاس نہیں بلایا گیا، کے پی میں یہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں کہ کہیں مخصوص نشستیں اپوزیشن کو نہ ملیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی نےکہا کہ کوئی رشوت مانگے تو اینٹ مار دو، کل کسی نے ایسا کام کیا تو ایف آئی آر کس پر کٹے گی؟ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ غلط بیانی سے کام لیا ہے، پی ٹی آئی کی آج 5 فرنچائز ہیں، ان کے اپنے لوگوں کے بیانات ایک دوسرےکے مخالف ہیں، جھوٹ کی سیاست اب ختم ہونی چاہیے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو الیکشن پر تحفظات ہیں تو درست فورم پر جائیں، چور دروازوں کو اب بند کرنا پڑےگا، سندھ میں جے یو آئی ف نے کتنی بار حکومت بنائی؟ جے یو آئی ف سندھ اور دیگر صوبوں میں جا کر روتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ انتخاب 2 تاریخ کو ہونے جا رہا ہے، اس کے بعد چیئرمین کا الیکشن ہوگا، حکومت سازی کا کام مکمل ہوگا، بجٹ بھی قریب ہے ہماری کوشش ہوگی کہ عوام کو پورا پورا ریلیف دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے