ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان اسرائیل کے غیرقانونی اقدام کی مذمت کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اسرائیل کے غیرقانونی اقدام کی مذمت کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کے غیرقانونی اقدام کی مذمت کرتا ہے، اسرائیل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی بھی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ پاکستان سارک کا بنیادی رکن ہے، پاکستان سارک فورم سے ذمہ داریاں نبھا رہا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام چاہتا ہے اور پاکستان کی پہلی ترجیح غزہ میں محصور عوام کے لیے امداد کی فراہمی ہے۔ غزہ میں امدادی کارکنوں پر حملہ قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ رفح میں خوراک کی تقسیم کے دوران اسرائیلی حملوں کی پاکستان بھرپور مذمت کرتا ہے، اسرائیل عالمی قانونین کی خلاف ورزی کررہا ہے، اسرائیل سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وجبر قابل مذمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے