رانا مشہود

پلان اے، بی، سی تیار ہے، قوم کو سرپرائز ملے گا۔ رانا مشہود

لاہور (پاک صحافت) رہنما ن لیگ رانا مشہود کا کہنا ہے کہ پلان اے، بی، سی تیار ہے، قوم کو سرپرائز ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اسمبلیاں توڑ کر کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ تاریخ میں پہلی بار ایک وزیراعظم کو آئینی طریقے سے گھر بھیجا گیا، اسمبلی ٹوٹی تو الیکشن صرف پنجاب میں ہوگا، وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

رہنما ن لیگ رانا مشہود کا مزید کہنا ہے کہ 2018ء کے الیکشن سے پہلے ملک خوش حال تھا، اب عمران خان گھر بیٹھیں گے اور ملک کو ترقی کرتا دیکھ کر جلیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تحریک عدم اعتماد بھی آئے گی اور تحریک اعتماد بھی آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے