پرویز مشرف

پرویز مشرف کا جسد خاکی لانے والا خصوصی طیارہ کراچی ائیر پورٹ پہنچ گیا

کراچی (پاک صحافت) سابق صدر اور آمی چیف پرویز مشرف کا جسد خاکی لانے والا خصوصی طیارہ کراچی ائیر پورٹ پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پرویز مشرف کی میت کو لانے والے طیارے نے کراچی ائیرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل پر لینڈ کیا ہے۔ دبئی سے آنے والے طیارے کا کال سائن ایم ایل ایم 567 تھا۔ خصوصی طیارے میں سابق صدر کی اہلیہ صہبا مشرف، صاحبزادے بلال مشرف اور صاحبزادی بھی ساتھ آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کی میت آل مکتوم انٹرنیشنل ائیرپورٹ دبئی سے مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 12 منٹ پر روانہ ہوئی۔ سابق صدر کی نمازجنازہ کل دوپہر ایک بج کر 45 منٹ پر کراچی میں ادا کی جائے گی، ان کی نماز جنازہ پولوگراؤنڈ ملیر کینٹ میں ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے