رانا ثناء اللہ

اسی ہفتے ہی آرمی چیف کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہوجائے گا، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ  اسی ہفتے ہی آرمی چیف کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہوجائے گا۔ عمران خان اپنے 26 نومبر کے جلسے سے تعیناتی پر اثر انداز ہونا چاہتے ہیں، مگر آخری کوشش بھی ناکام ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے سمری آئے یا نہ آئے، ایک دو دن میں تعیناتی کا عمل مکمل ہوجائے گا لیکن سمری ہر صورت آئے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے  ایک نام فائنل کیا جائے گا، جس پر سیاسی اور عسکری قیادت کا اتفاق ہوگا۔

واضح رہے کہ پروگرام  کے دوران  نوازشریف کے یورپی ممالک جانے اور ملک واپس نہ آنے سے متعلق سوال پر رانا ثنااللہ نے کہا کہ نوازشریف ہی اگلے انتخابات میں ن لیگ کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ  شریف خاندان مختلف حوادث سے گزرا ہے،اگر انہوں نے کسی دوست کے پاس جانے کا پروگرام بنا لیا ہے تواسے عیاشی نہ سمجھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے