حافظ حمداللہ

پرویز الہی کو اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا یا گھر جانا ہوگا۔ ترجمان پی ڈی ایم

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ پرویز الہی کو اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا یا گھر جانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعتماد کا ووٹ یا گھر، چوہدری پرویز الہی کے پاس تیسرا کوئی راستہ نہیں ہے۔ عدالت پرویز الہی کو 11 جنوری سے پہلے اعتماد کاووٹ لینے کا پابند کرے۔ وہ دعائے خیر کے بعد چوہدری شجاعت کو چھوڑ کرگئے۔

حافظ حمداللہ کا مزید کہنا ہے کہ پرویز الہی کرسی بچاؤ مہم میں عدالت اور عمران خان دونوں سے کھیل رہے ہیں۔ ان کو نہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ سے پیار ہے اور نہ ہی عمران خان سے، ان کو تو صرف کرسی سے پیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ عمران خان آج بھی تمام حالات کا ذمہ دار جنرل باجوہ کو قرار دیتے ہیں لیکن پرویز الہی خاموش ہیں وہ جواب کیوں نہیں دیتے؟۔ اس سے ثابت ہوا کہ تم ریٹائرڈ امپائر اور کپتان دونوں سے پیار کا ناٹک کررہے ہو، آپ اور عمران خان عدالت، جمہوریت، پارلیمنٹ، آئین اور ریاست سے کھیل رہے ہو۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے