پاک چائنہ

پاک چین مشترکہ بحری مشق ”سی گارڈین” 2023 میں نئی تاریخ رقم

اسلام آباد (پاک صحافت) پاک چین بحری مشقیں سی گارڈین 2023 جاری، پاکستان اور چین کی بحری افواج کا پہلا مشترکہ گشت اور شمالی بحیرہ عرب میں پاک چین بحری افواج کی مشترکہ مشق سی گارڈین 2023 میں نئی تاریخ رقم کردی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایل اے نیوی کے ٹائپ 054 فریگیٹ لین ای اور پاک بحریہ کے ایف 22 پی فریگیٹ پی این ایس سیف نے مشترکہ گشت کیا،پی این ایس سیف اور چینی فریگیٹ نے ٹاسک گروپ بنا کراہم سمندری راستوں اور پورٹ چینلز پر گشت کیا، مشترکہ گشت کے دوران مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز اور فارمیشن مینوورنگ کی مشق کی گئی،وی بی ایس ایس یعنی وزٹ،بورڈ،سرچ اینڈ سیڑر بھی مشق کے دوران تربیت کا حصہ ہیں سی گارڈین مشق کا سی فیز شمالی بحیرہ عرب میں جاری ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاک چین بحری افواج کا مشترکہ گشت سی گارڈین کا اہم مرحلہ ہے سی پیک کے تحفظ کے حوالے سے پاک چین مشترکہ بحری گشت انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

پاک چین مشترکہ بحری گشت سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ممالک سی پیک کے تحفظ کے لئے پرعزم ہیں،چینی بحریہ کے 3 اور پاک بحریہ کے 1جہاز پر مشتمل دوسرا ٹاسک گروپ بھی سرگرم ہیں جبکہ چینی بحریہ کا ٹائپ 052 ڈی ڈیسٹرائر زی بو،ٹائپ 054 اے فریگیٹ جنگ ڑو اور ٹائپ 093 رپلینشمنٹ شپ ٹاسک گروپ کا حصہ ہیں۔

پاک بحریہ کا ٹائپ 054 پی این ایس شاہجہاں بھی دوسرے ٹاسک گروپ کا حصہ ہے اسکے اعلاوہ دوسرے ٹاسک گروپ نے وی بی ایس ایس،ائیرئیل فوٹوگرافی،فضائی دفاع،کمیونیکیشنز اور مشترکہ اینٹی سب میرین تربیت میں حصہ لیا،سی گارڈین 2023 پاکستان اور چین کی تاریخ کی سب سے بڑی مشترکہ بحری مشق ہے۔

سی گارڈین 23 میں پاک بحریہ کے 2 ٹائپ 054 ایلفا پی اور 2 ایف ٹوینٹی ٹو پی فریگیٹس کے ساتھ اینٹی سب میرین پٹرول ائیر کرافٹ شامل ہے چینی بحریہ کا 1 ٹائپ 052 ڈی ڈیسٹرائر، دو ٹائپ 054 اے فریگیٹس، رپلینشمنٹ شپ، ایک ٹائپ 039 یوآن کلاس آبدوز اور1سب میرین سپورٹ شپ مشقوں میں شامل ہیں پاکستان اور چین کی بحری افواج کی اسپیشل فورسز بھی مشقوں میں جوہر دکھا رہی ہیں۔

دفاعی ماہرین کے مطابق مشترکہ گشت ہنگامی صورتحال اور خطرات سے نمٹنے کے لئے تیز تر ردعمل کا موقع فراہم کرتا ہے مشترکہ تربیت پہلے سے طے شدہ اغراض و مقاصد کے حصول کے لئے کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ عدم مساوات ہے، شہباز شریف

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا کا سب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے