مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے لاہور جلسے سے پہلے ہی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی پروفائل پِکچر تبدیل کردی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق 13 دسمبر کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کی جانب سے لاہور میں ایک بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور اس ضمن میں جہاں اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان پُرجوش ہیں تو وہیں ان جماعتوں کے لیڈر بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔
لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم جلسے سے قبل جہاں کارکنان سوشل میڈیا پر مختلف انداز میں اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں تو وہیں مریم نواز نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کی پروفائل پیکچر تبدیل کردی ہے۔
مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی پروفائل پیکچر تبدیل کرکے لاہور پی ڈی ایم جلسے کے لوگو کی تصویر لگا دی ہے جس پر مینار پاکستان بنا ہوا ہے جبکہ جلسے کی تاریخ بھی درج ہے، مسلم لیگ نون کی نائب صدر نے ٹوئٹر پر اپنی نیو پروفائل پیکچر شیئر کرتے ہوئے ہیش ٹیگ میں NewProfilePic لکھا۔
مریم نواز کی جانب سے ٹوئٹر پروفائل پیکچر تبدیل کرنے پر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ اس جلسے کے لیے بےحد پُرجوش ہیں۔
دوسری جانب مسلم لیگ نون کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی پی ڈی ایم جلسے سے پہلے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی پروفائل پیکچر تبدیل کردی ہے۔
واضح رہے کہ 13 دسمبر کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔