ترجمان پاک فوج

پاک فوج پر من گھڑت الزامات لگانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ ترجمان پاک فوج

راولپنڈی (پاک صحافت) ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاک فوج پر من گھڑت الزامات لگانے والوں کے خلاف قانون کی جائے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ارشد شریف بہت پروفیشنل صحافی تھے، انہیں تحقیقاتی رپورٹنگ میں خاص مقام حاصل تھا، ارشد شریف کی ناگہانی وفات پر بہت تکلیف ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ان چیزوں پر بہت زیادہ الزام تراشیاں کی جاتی ہیں، سانحہ کو جواز بناکر من گھڑت الزامات لگائے جارہے ہیں، کوئی بھی جواز بناکر ادارے پرالزام تراشی کی جاتی ہے۔

لیفٹننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا کہ جی ایچ کیو کی جانب سے حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ اس ساری صورتحال پر ایک اعلیٰ تحقیقات بہت ضروری ہیں، ارشد شریف کے قتل کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات ہونی چاہیے، تحقیقات سے سب کوجواب مل سکے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دیکھنا ہے افسوسناک واقعے کو بنیاد بناکر کون فائدہ اٹھارہا ہے اور یہ بھی دیکھنا ہوگا ارشد شریف کو پاکستان سے کیوں جانا پڑا، جو لوگ من گھڑت الزامات لگا رہے ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ کل وزیراعظم نے کینیا کی حکومت سے بات کی ہے، کینیا کی حکومت سے تفصیلات بھی مل رہی ہیں، کینیا کی حکومت نے جواب دیا ہے کہ یہ پولیس کی غلطی تھی، کینیا پولیس نے غلطی تسلیم کی لیکن محرکات پرسوال اٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے