خواجہ سعد رفیق

این اے 133 کے لوگ باضمیر ہیں، نون لیگ کو ووٹ دیں گے، خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے حلقہ این اے 133 کے انتخاب سے متعلق بیا ن میں کہا ہے کہ اہل لاہور کو کوئی خرید نہیں سکتا، این اے 133 کے لوگ باضمیر ہیں، نون لیگ کو ووٹ دیں گے۔ لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ پرویز ملک کے خاندان نے بہت خدمات سر انجام دی ہیں، یقین ہے کہ کل پرامن پولنگ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق  عطا تارڑ، علی ملک اور خواجہ عمران نذیر کے ہمراہ خواجہ سعد رفیق نے اہم  پریس کانفرنس۔ خیال رہے کہ اس موقع پر ن لیگ کے رہنما رعطا تارڑنے کہا کہ نون لیگ نے منظم اور مؤثر طریقے سے ضمنی انتخاب کے لیے مہم چلائی، لوگ فیملی کے ساتھ ووٹ کاسٹ کریں، اس الیکشن میں پی  ٹی آئی امیدوار جمشید چیمہ نے راہ فرار اختیار کی۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ یہ الیکشن اہمیت اختیار کر چکا ہے، کیوں کہ یہ الیکشن مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف ریفرنڈم ہے، نون لیگ پرامن الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر لیگی رہنماؤں نے وفاقی حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے