سابقہ اداکارہ

نور بخاری کا ملک میں زیادتی کے بڑھتے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے ملک میں زیادتی کے بڑھتے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں انسانوں کے ساتھ جانور بھی محفوظ نہیں ہیں۔ نور بخاری کا کہنا ہے کہ ’ریاستِ مدینہ کا خواب دیکھنے والوں کو انصاف اور سزا بھی  اللہ کے قانون کے مطابق ہی دینی ہوگی۔‘

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے نور بخاری نے لکھا کہ ’بدقسمتی سے پاکستان دُنیا کو وہ ملک بن گیا ہے جہاں مرد، عورت، بچے اور جانور کوئی محفوظ نہیں ہیں۔‘ نور بخاری نے کہا کہ ’یہ وقت اللّہ تعالیٰ سے توبہ کرنے کا ہے کہ ہم ایسا کیا کررہے ہیں جس کے بدلے میں ہمیں ایسے افسوسناک واقعات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔‘

واضح رہے کہ کورنگی کے زمان ٹاؤن میں گزشتہ روز لاپتہ ہونے والی کمسن بچی کی لاش کچرے سے برآمد ہوئی تھی۔ تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ صبح 6 بجے کے قریب دری میں لپٹی ہوئی بچی کی تشدد زدہ لاش ملی۔ انہوں نے بتایا کہ جس جگہ لاش ملی وہاں ایک ویران اسکول اور گراؤنڈ ہے، گراؤنڈ میں نشے کے عادی افراد جمع رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بالی وڈ اسٹار

سلمان خان نے اگلے سال کی خوشخبری اس عید پر سنادی

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان نے مداحوں کو اگلے سال کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے