سراج الحق

مدینے کی ریاست کا نام لے کر عوام کے ساتھ مذاق کیا گیا۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے مدینے کی ریاست کا پاک نام لے کر عوام کے ساتھ مذاق کیا گیا جو کسی طور معافی کے قابل نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت مغرب اور این جی اوز کا ایجنڈا آگے بڑھانے سے باز رہے۔ پی ٹی آئی نے اب تک 57 قوانین بنائے ایک بھی عوام کی فلاح کے لیے نہیں ہے۔ ایوان صدر کو آرڈیننس فیکٹری میں تبدیل کر دیا گیا۔ حکومت کا جمہوری اقدار پر کوئی اعتماد نہیں۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے، دوسری جانب خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ حکومت بتائے کہ 3 سال میں اس نے کیا کیا؟ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں شرمناک اضافے کی پرزور مذمت کرتے ہیں انھیں واپس لیا جائے۔ 22 کروڑ عوام حکمرانوں کی پالیسیوں سے تنگ آ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ایمل ولی خان

ایمل ولی اے این پی کے مرکزی صدر منتخب

پشاور (پاک صحافت) ایمل ولی عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر منتخب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے