نواز شریف

پاکستان کو برے دن دکھانے والوں کا احتساب ضرور ہوگا۔ نواز شریف

لندن (پاک صحافت) نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو برے دن دکھانے والوں کا احتساب ضرور ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے مشاورتی اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو قومیں خود احتسابی نہیں کرتیں وہ حالات کے رحم و کرم پر ہی رہتی ہیں، خود احتسابی کا پیغام ملک کے کونے کونے میں پہنچائیں۔ آئندہ عام انتخابات میں ہماری کامیابی یقینی ہے، ملک میں اتنی تلخیاں نہیں ہونی چاہییں تھیں، مریم نواز، حمزہ شہباز سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنمائوں اور کارکنوں نے بغیر کسی جرم کے جیلیں اور سختیاں بھگتیں۔

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ یہ کون لوگ ہیں جنہوں نے پاکستان کا یہ حشر کر دیا ہے، آج غریب روٹی کو ترس رہا ہے، ملک کو اس حال تک کس نے پہنچایا ہے؟۔ 2017 میں تو یہ حالات نہیں تھے، آٹا، گھی اور چینی سستے داموں پر مل رہے تھے، ہمارے دور میں جسے ایک ہزار روپے بجلی بل آتا تھا اسے آج 30 ہزار کا بل آ رہا ہے۔ عوام کہاں سے یہ بجلی کے بل ادا کریں؟۔ قوم کو اس حالت تک پہنچانے والے کردار اور چہرے ہمارے سامنے ہیں۔ ہمارا تو ایک منٹ میں احتساب ہوتا ہے، کیا ملک و قوم کو اس حال تک پہنچانے والوں کا احتساب بھی ہوگا؟۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا، ملک کو جوہری قوت بنانے والے شخص کو جلا وطن کیا جاتا ہے، جیلوں میں ڈالا جاتا ہے اور دہشت گردی کی عدالت سے 27 سال کی سزا سنائی جاتی ہے، کیا ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنانا میرا قصور تھا۔ جو شخص ملک کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دلاتا ہے، 4 جج بیٹھ کر کروڑوں عوام کے مینڈیٹ والے وزیراعظم کو گھر بھیج دیتے ہیں۔ اس کے پیچھے جنرل باجوہ اور جنرل فیض تھے۔ جبکہ ان کے آلہ کار ثاقب نثار اور آصف سعید کھوسہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے