عائشہ غوث پاشا

حکومت چاہتی ہے عام آدمی پر بوجھ نہ پڑے، وزیر مملکت برائے خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ حکومت چاہتی ہے عام آدمی پر بوجھ نہ پڑے، لیکن  (عالمی مالیاتی ادارہ) آئی ایم ایف ہمیں دوسری طرف لے جانا چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ پروگرام میں جانے کے لیے آئی ایم ایف کی شرائط ماننا پڑیں تو مان لیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں آئی ایم ایف پروگرام جلد بحال ہوجائے۔

واضح رہے کہ عائشہ غوث پاشا نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سےمذاکرات بھی چل رہےہیں، ایکسچینج آف نوٹس ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  آئی ایم ایف کے بہت سارے تحفظات دور کیے ہیں، آئی ایم ایف کےمعاملے پرکل اسٹیٹ بینک کے ساتھ اجلاس بھی ہوا،  اب چاہتے ہیں یہ معاملہ تیزی سے آگے بڑھے۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے