بابر کروز میزائل

پاکستان کا بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ، صدر مملکت اور وزیراعظم کی مبارک باد

راولپنڈی (پاک صحافت) پاکستان نے بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے، کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر صدرمملکت عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر جوانوں کو مبارکباد دی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بابر کروز میزائل 450 کلومیٹر تک زمین، سمندر میں ہدف کونشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ، کروز میزائل450 کلومیٹرتک زمین سے سمندر میں ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ کرلیا ، بابر کروز میزائل کا تجربہ ملٹی ٹیوب میزائل لانچ وہیکل کے ذریعے کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق اس موقع پر چئیرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر سمیت کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ لیفٹننٹ جنرل محمد علی اور دیگراعلیٰ حکام موجود تھے۔ اس موقع پر چیئرمین نیسکام نے مسلح افواج کے تربیتی، آپریشنل تیاریوں کے معیار اور ویپن سسٹم کی ہینڈلنگ کو سراہا جبکہ سائنسدانوں اور انجینئرز کی ملکی اسٹریٹجک صلاحیتوں کی ترقی میں کردار کو سراہا۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا تھا ، غزنوی میزائل زمین سے زمین 290 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ اس حوالے سے آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ غزنوی میزائل جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، میزائل کا تجربہ سالانہ فیلڈ ٹریننگ ایکسر سائز کے تحت کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے