پاکستان پر حملہ کرنے والوں کو انکی زبان میں جواب دیا جائے گا، محسن نقوی

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان پر حملہ کرنے والوں کو ان کی زبان میں جواب دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں سے کمپرومائز نہیں کیا جائے گا، ملکی خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں عہدوں پر 24 گھنٹے کام کروں گا، سوشل میڈیا قوانین آنے چاہئیں، سوشل میڈیا کا غلط استعمال ہو رہا ہے، دنیا بھر میں سوشل میڈیا قوانین رائج ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آزادی اظہار کا حق ہر کسی کو حاصل ہے، اس کا غلط استعمال نہیں کرنا چاہیے، کسی کی کردار کشی کاحق بالکل نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں 24 گھنٹے دونوں کام کروں گا، ایف آئی اے میں تبدیلی لانے کی کوشش کریں گے، مجھے آج تک منی لانڈرنگ کے معاملے میں طلب نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے