احسن اقبال

موجودہ حکومت فیک ہے جو فیک نیوز اور فیک الزامات کے ساتھ چلتی ہے۔ احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت فیک ہے جو فیک نیوز اور فیک الزامات کے ساتھ چلائی جارہی ہے جس کی اصلیت اب سب کے سامنے آچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت اور اس کے تمام ادروں نے برطانیہ کی انویسٹی گیشن ایجنسی کو شہباز شریف کے خلاف تمام اپنے نام نہاد فیک الزامات اور فیک تحقیقات کے پلندے دیئے لیکن برطانوی انویسٹی گیشن ایجنسی نے شہباز شریف کے خلاف نیب کا خود ساختہ ثبوتوں کا پلندہ مسترد کردیا۔

رہنما ن لیگ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اپنی انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے، وزیراعظم جس کا ذہنی معائنہ ہونا چاہئے جو نفرت اور حسد کی آگ میں اتنا آگے جا چکا ہے کہ اپنے مخالفین کا پیچھا کرتے کرتے پاکستان کے اداروں، نظام عدل اور قانون پر عالمی برادری کے سامنے سوالیہ نشان کھڑ ے کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے