بلاول بھٹو

پاکستان اور کینیڈا کے تجارتی تعلقات میں مزید فروغ وقت کی ضرورت ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان اور کینیڈا کے تجارتی تعلقات میں مزید فروغ وقت کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کے تعلقات مثالی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانی جولی کے درمیان ویڈیو لنک کے ذریعے رابطہ ہوا ہے۔ جس میں کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانی جولی نے وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے پر بلاول بھٹو زرداری کو مبارک باد دی ہے۔

ذرائع کے مطابق کینیڈا کی وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان کے قیام کی ڈائمنڈ جوبلی کی تکمیل کے موقع پر دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم کیا۔ رابطے کے دوران بلاول بھٹو اور کینیڈا کی وزیر خارجہ نے عالمی اور علاقائی تعلقات پر بھی تفصیلی بات چیت کی جبکہ کثیرالجہتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق بھی کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات کی تاریخی نوعیت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے