وزیر اعظم

کسی کو نہیں چھوڑوں گا، وزیر اعظم نے پی ڈی ایم کو خبردار کر دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن اتحاد کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن میں رہوں یا اسمبلی سے باہر ہوجاؤں لیکن کسی کو نہیں چھوڑوں گا،  وزیراعظم نے کہا کہ میں اگر اقتدار سے باہر بھی ہوجاؤں تو اس قوم کے لوگوں کو باہر نکالوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ چوری کا پیسہ ملک سے باہر بھیج دیتے ہیں جس سے ملک کا دگنا نقصان ہوتا ہے، اپوزیشن کے ہاتھوں نہ بلیک میل ہوں گا نہ این آر او دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق قوم سے ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں چاہے اپوزیشن میں ہوں یا اسمبلی سے باہر ہوں، ان کو نہیں چھوڑوں گا، قوم کا پیسہ واپس کرنا ہوگا، چوری کا پیسہ بچانے کیلئے لوگ نکلتے ہیں، میں آپ کو پبلک نکال کر دکھاؤں گا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  جب تک زندہ ہوں قانون کی بالادستی کے لیے کام کروں گا، جو لوگ ملک کا پیسہ چوری کرکے باہر لے کر جاتے ہیں جنہیں میں غدار کہتا ہوں، ان کا مقابلہ کروں گا، میرا یہ ایمان ہے کہ اللہ اس ملک کو بڑا اچھا وقت دکھانے والا ہے، یہ ملک ایک عظیم ملک بنے گا اور یہ تب بنے گا جب یہ بڑے بڑے ڈاکو جیلوں میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپنے خطاب میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی قیادت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ چاہے میں اپوزیشن میں بیٹھوں یا اسمبلی سے بھی باہر ہوجاؤں ، میں نے آپ میں سے کسی کو نہیں چھوڑنا جب تک آپ اس ملک کا پیسہ واپس نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرا پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) والوں کے لیے پیغام ہے کہ اقتدار گیا تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، حکومت کا صرف میرے سفر اور سیکیورٹی پر پیسہ لگتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصفہ بھٹو کل ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے