ترجمان دفتر خارجہ

پاکستانی قیادت کبھی اسرائیل نہیں گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستانی قیادت یا وزرائے خارجہ نے کبھی اسرائیل کا دورہ نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ اسرائیل سے متعلق ایڈوائزی پاکستانی پاسپورٹ پر واضح طور پر لکھی ہے، پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کو اس کا احترام کرنا چاہیے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا اور توہین قرآن کے خلاف قراردار منظور کی گئی، یہ قرارداد پاکستان نے او آئی سی کی جانب سے پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ قرارداد کو اتفاق رائے سے منظور کرنے کی بجائے ووٹنگ کے لئے پیش کیا گیا جو کہ قابل افسوس عمل ہے۔

پب جی پر بھارتی شہری سے دوستی کے بعد بچوں سمیت دہلی جانے والی پاکستانی خاتون سیما حیدر کے حوالے سے سوال پر ترجمان نے بتایا بھارت سے ان کی خیریت کا پوچھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے