مرتضی وہاب

ہم نے پرانے اختیارات کے ساتھ نیت تبدیل کی اور نتیجہ سامنے ہے ، مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) کراچی کے ایڈمنسٹریٹر اور سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر برائے قانون مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے کہ ہم نے پرانے اختیارات کے ساتھ نیت تبدیل کی اور نتیجہ سامنے ہے ۔  مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے کہ کوئی نئے وسائل یا اختیارات نہیں دیے جا رہے ، لیکن  لوگوں کوتفریح کے مواقع فراہم کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضٰی وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں برنس گارڈن کو نظر انداز کیا گیا ، ہم نے برنس گارڈن کو عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا۔ اب ہم پارکس میں سبزیوں کے باغات بھی کھولنے جارہے ہیں ، کوئی نئے وسائل یا اختیارات نہیں دیے جا رہے ، لوگوں کوتفریح کے مواقع فراہم کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضٰی وہاب نے کہا کہ شجرکاری مہم کا آغازکردیا ہے ، کراچی کےمزید پارکس میں یوتھ کو ساتھ ملا کر کام کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے برنس گارڈن کو عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے