آئی پیڈ

ایپل آئی پیڈ کے نئے ماڈل میں مسائل کے باعث صارفین شدید پریشان

کیلیفورنیا (پاک صحافت) آئی پیڈ صارفین کے جانب سے آئی پیڈ کے ایلومونیم سے بنے بیک پینل کے ٹوٹنے کی شکایات کی جارہی ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ نئے آئی پیڈ کی بیک پلیٹ میں ایپل نے اپنے معیارکوبرقرار نہیں رکھا ہے جس کی وجہ سے یہ مسئلہ سامنے آرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایپل کی جانب سے متعارف کرائے گئے آئی پیڈ ایئر کی موٹائل محض 6.1 ملی میٹر رکھی گئی ہے، جب کہ 2021 میں پیش کیے گئے آئی پیڈ پرو 11 کی چوڑائی اس سے بھی کم 5.9 ملی میٹر تھی، تاہم اس میں کبھی بھی بیک پینل کے چٹخنے کی شکایت نہیں آئی۔

واضح رہے کہ ٹیک ماہرین کا کہنا ہے کہ ایپل کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے لیکن شکایات کے بڑھنے پر ایپل کو جوب دینا ہوگا۔ خیال رہے کہ ایپل کی کسی پراڈکٹ کے ہارڈ ویئر میں سامنے آنے والا یہ پہلا مسئلہ نہیں ہے۔ 2014 میں ایپل آئی فون 6 پلس کی باڈی میں سامنے آنے والے مسئلے کی وجہ سے کمپنی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

جی میل کا نیا فیچر جو صارفین کے بڑے مسئلے کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ایک نئے طریقے کی آزمائش کی جا رہی ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے