عمران خان

حکومت کیجانب سے عمران خان کی سیکیورٹی کیلئے ہدایات جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی سیکیورٹی کے لئے واضح اور اہم احکامات جاری کردئے ہیں، درجنوں اہلکاروں کو عمران خان اور بنی گالہ کی سیکیورٹی پر معمور کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کی سیکیورٹی کیلئے فورسز کی تعیناتی یقینی بنائی گئی ہے۔ بنی گالہ ہاﺅس کی سیکیورٹی کیلئے پولیس اور ایف سی سے 94 اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں میں اسلام آباد پولیس کے 22، ایف سی کے 72 اہلکار شامل ہیں۔ کے پی پولیس کے 36، جی بی کے 9 اہلکار حکومتوں نے بھی سیکیورٹی کیلئے دیئے ہیں۔ ایس ایم ایس سیکیورٹی کے 26، عسکری سیکیورٹی کے 9 اہلکار بھی بنی گالہ ہاﺅس کی سیکیورٹی پر مامور ہیں۔ دوران موومنٹ عمران خان کے ساتھ اسلام آباد پولیس کی چار گاڑیاں، 23 اہلکار ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ دوران موومنٹ عمران خان کے ساتھ رینجرز کی ایک گاڑی اور پانچ اہلکار بھی ہوتے ہیں۔ وزیراعظم اور وفاقی حکومت نے عمران خان کی فول پروف سیکیورٹی کیلئے واضح احکامات دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے