اداکارہ

غلط انسان سے شادی کرنے سے اچھا ہے کہ آپ سنگل رہیں اور خوش رہیں،اداکارہ نوین وقار

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوین وکار نے سنگل خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ غلط انسان سے شادی کرنے سے اچھا ہے کہ آپ سنگل رہیں اور خوش رہیں، تاہم نوین وقار کے اس مشورے کے بعد سوشل میڈیا  صارفین اداکارہ پر  شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نوین وقار ڈرامہ انڈسٹری میں ادکاری کے علاوہ بطور آر جے اور وی جے بھی کام کر چکی ہیں، نوین وقار نے 2012 میں اداکار اور کامیڈین اظفر علی کے ساتھ کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں شادی کی، یہ اداکار اظفر علی کی دوسری اور نوین وقار کی پہلی شادی تھی تاہم 2015 میں اداکار جوڑی میں علیحدگی ہو گئی تھی۔

واضح رہے کہ شادی کی ناکامی کے بعد اداکارہ نوین وقار نے اب تک شادی نہیں کی۔ دوسری جانب اداکارہ کے اس مشورے پر فیس بک صارفین کی جانب سے اداکارہ پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ صارفین کی اکثریت کا خیال ہے کہ اداکارہ نے ہی اپنے پہلے شوہر کا گھر برباد کیا۔ خیال رہے کہ بعض صارفین کی جانب سے اداکارہ کے بیان کو سراہا بھی جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے