مریم نواز

پارٹی ٹکٹ بہترین کارکردگی پر ہی ملے گا۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز کا کہنا ہے کہ پارٹی ٹکٹ بہترین کارکردگی پر ہی ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز سے صدر خواتین ونگ لاہور سعدیہ تیمور نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں سعدیہ تیمور نے ٹریننگ سیشن، پارٹی کی تنظیم سازی پر رپورٹ پیش کی اور پارٹی امور میں خواتین کے کردار اور تنظیم سازی کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ترقی کے عمل میں خواتین کو شامل کرنا ہمارے منشور کا حصہ ہے، خواتین نواز شریف اور دیگر قیادت کے شانہ بشانہ آگے بڑھتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین مسلم لیگ ن کا ہر اول دستہ ہیں، پارٹی ٹکٹ بہترین کارکردگی پر ہی ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے