واٹس ایپ

واٹس ایپ میں اے آئی چیٹ بوٹ کا اضافہ

(پاک صحافت) آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹس اب ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا حصہ بن رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ میں بھی اے آئی چیٹ بوٹ کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ ستمبر 2023 میں میٹا کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ بہت جلد واٹس ایپ میں جلد اے آئی چیٹ بوٹ سے چیٹ کرنا ممکن ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اے آئی چیٹ بوٹ سے بات کرنے کے لیے واٹس ایپ میں ایک نیا شارٹ کٹ دیا جا رہا ہے۔ اگر آپ واٹس ایپ کے بیٹا ورژن کو استعمال کرتے ہیں تو ہو سکتا ہے کہ یہ فیچر آپ کو دستیاب ہو۔ چیٹ جی پی ٹی جیسا یہ اے آئی چیٹ بوٹ کس حد تک صارفین کے لیے مددگار ہوگا، اس بارے میں ابھی کچھ کہنا مشکل ہے۔ مگر رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس چیٹ بوٹ سے مختلف موضوعات پر مستند تفصیلات کا حصول آسان ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ اسی طرح چیٹ بوٹ سے روزمرہ کی سرگرمیوں پر مشورے حاصل کیے جاسکیں گے۔ ابھی یہ فیچر بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ تمام صارفین کے لیے اسے کب تک پیش کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ واٹس ایپ پہلی میسجنگ ایپ نہیں جس میں اے آئی چیٹ بوٹ کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل اسنیپ چیٹ میں اسی طرح کا فیچر فروری 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے اب پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے