کورونا وائرس

پاکستان میں ایک روز کے دوران 3 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ، 39 اموات

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں شدت آگئی، ایک ہی روز میں 3 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوگئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک میں کورونا وائرس کے 49 ہزار 412 ٹیسٹ کیئے گئے، جن میں سے 3 ہزار 262  افراد میں کورونا وبا کی تشخیص کی گئی۔ جس کے بعد ملک بھر میں کوروناکے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد  10 لاکھ 11 ہزار 708 ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 39 مریض اس وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد  23 ہزار 87 تک جا پہنچی ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 31 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں ایک بار پھر کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں اور کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 59 ہزار 899 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 722 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 9 لاکھ 28 ہزار 722 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان میں اب تک کُل 2 کروڑ 54 لاکھ 32 ہزار 173 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے