وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری، اہم فیصلے ہوئے

کابینہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کا اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر دو سالہ مدت کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی وفاقی کابینہ نے سفارتی محاذ پر اس بڑی کامیابی کو سراہا۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ گوادر بندرگاہ سے پچھلے تین ماہ میں پبلک سیکٹر درآمدات کی تفصیلات اگلے اجلاس میں پیش کی جائیں۔

اجلاس میں کابینہ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (ری آرگنائزیشن) ایکٹ کے سیکشن 3 (7) میں ترامیم پر قانون سازی کی اصولی منظوری دے دی جبکہ وزارت اطلاعات کی جانب سے انفارمیشن گروپ کے افسران کی بیرون ملک پاکستانی سفارتی مشنز میں تعیناتی کے حوالے سے قوائد و ضوابط کی منظوری کی سفارش کر دی۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ان قواعد و ضوابط کے نتیجے میں بیرون ملک پاکستانی سفارتی مشنز میں تعیناتی کے عمل کو مزید شفاف اور میرٹ پر مبنی بنایا جا سکے گا، کابینہ نے لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز ٹھٹھہ کی رجسٹریشن/شناخت کی منظوری دے دی۔

کابینہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں زندگی بچانے والے میڈیکل آلات کی قیمتوں کی تعین کیلئے کمیٹی کی تشکیل نو، نیشنل فوڈ سیفٹی، اینیمل اینڈ پلانٹ ہیلتھ اتھارٹی بل کو پارلیمنٹ بھیجنے کی منظوری دے دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے