وفاقی کابینہ کا اجلاس، اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) نگران وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی معاشی، سیاسی، امن و امان کی صورتِ حال، غیر قانونی تارکینِ وطن کی واپسی سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری بھی دی جائے گی۔

واضح رہے کہ کابینہ کے اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق بھی ای سی سی کے فیصلے کی توثیق کی جائے گی۔ غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف آپریشنز کے نتائج سے بھی وفاقی کابینہ کو آگاہ کیا جائے گا۔اجلاس کے دوران آئی ایم ایف حکام کے ساتھ نومبر میں مذاکرات کے ایجنڈے سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

شبلی فراز اپنے قائدین سے پوچھیں پی ٹی آئی چاہتی کیا ہے؟ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے