جلیل عباس جیلانی محسن نقوی

وفاقی کابینہ میں جلیل عباس جیلانی، محسن نقوی، شمشاد اختر کی بھی شمولیت کا امکان

اسلام آباد (پاک صحافت) نئی کابینہ میں شامل وزیروں، مشیروں اور معاونین کے ناموں کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کابینہ میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ کا قلمدان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کو معاون خصوصی خزانہ اور اورنگزیب خان کو مشیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کو مشیر خارجہ اور طارق فاطمی کو معاون خصوصی خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئی کابینہ میں سابق نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کو مشیر داخلہ جبکہ خواجہ آصف کو وزارت دفاع کا قلمدان دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق عطا تارڑ کو وزارت اطلاعات، مصدق ملک کو وزارت توانائی کا قلمدان سونپنے اور احسن اقبال کو وزیر منصوبہ بندی و ترقی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ غازی اختر کو انڈسٹریز اور سلمان احمد کو بورڈ آف انویسٹمنٹ میں ذمہ داریاں دینے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ جلیل عباس جیلانی نگران وزیر خارجہ، شمشاد اختر نگران وزیر خزانہ اور محسن نقوی نگران وزیراعلی پنجاب رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے