ساجد حسین طوری

وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے ٹیکسلا میں لیبر کمپلیکس کا افتتاح کردیا

ٹیکسلا (پاک صحافت) وفاقی وزیر سمندرپار پاکستانیز ساجد حسین طوری نے ٹیکسلا میں لیبر کمپلیکس کا افتتاح کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل ساجد حسین طوری نے وزیر مملکت سردار سلیم حیدر کے ہمراہ ٹیکسلا میں لیبرز کمپلکس کا افتتاح کر دیا جو 504 رہائشی فلیٹس پر مشتمل ہے۔ افتتاحی تقریب میں مزدور یونینوں کے نمائندوں، مقامی سیاسی کارکنوں اور معززین اور محنت کشوں نے شرکت کی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے کہا کہ یہ لمحات میرے لیے بہت خوشی اور فخر کے ہیں کہ آج ہم اپنے مزدور بھائیوں اور ان کے خاندانوں کو گھر فراہم کرنے کا وعدہ پورا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مزدور ایک دوسرے سے گہرے تعلق رکھتے ہیں اور کارکنوں کو ان کی دہلیز پر سہولت فراہم کرنا شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کا نظریہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے