خرم دستگیر

پاکستان ماحولیات کے تحفظ کیلئے صاف توانائی پر توجہ دے رہا۔ وزیر توانائی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ پاکستان ماحولیات کے تحفظ کے لیے صاف توانائی پر توجہ دے رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر خان نے بیجنگ میں منعقدہ انٹرنیشنل فورم فار انرجی ٹرانزیشن 2022 سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی صاف توانائی میں منتقلی کی ترجیح اخراجات کو بچانا اور ماحول کا تحفظ ہے۔ پاکستان حالیہ سیلاب کی شکل میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہوا ہے جس سے بہت سے علاقے تباہ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پاکستان کے خطرات اور موثر موسمیاتی تخفیف اور موافقت پر توجہ مرکوز کرنے کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔ انہوں نے حاضرین کو وزیراعظم شہباز شریف کے 10,000 میگاواٹ کے سولر اقدام کے بارے میں بتایا جس کے لیے ابتدائی بولی چند ماہ میں کھول دی جائے گی۔ فورم میں چینی حکومت کی نمائندگی چین کے نائب وزیراعظم ہان ژینگ نے کی جنہوں نے تقریب میں اپنے تاثرات پیش کئے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

حکومت نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی ائیر پورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی ائیر پورٹس کو آؤٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے