اسحاق ڈار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دورہ امریکا منسوخ کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دورہ امریکا منسوخ کردیا۔ خیال رہے کہ وزیر خزانہ کو 10 اپریل سےعالمی بینک اور آئی ایم ایف کےاجلاس میں شرکت کرنا تھی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ کا دورہ امریکا ملکی سیاسی صورتحال کی وجہ سے منسوخ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے اپنے دورہ امریکا کے دوران یو اے ای حکام سے بھی ملاقاتیں کرنا تھیں۔

واضح رہے کہ اب عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اجلاس میں پاکستانی وفد شرکت کرےگا، پاکستانی وفد میں میں سیکرٹری  خزانہ  اور  سیکرٹری  اقتصادی امور  شرکت کریں گے، گورنر اسٹیٹ بینک بھی امریکا جائیں گے۔ پاکستانی وفد آئی ایم ایف حکام سے قرض پروگرام کی بحالی پر بات چیت کرےگا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے