دورہ پاکستان کی دعوت

وزیر خارجہ کی عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کو دورہ پاکستان کی دعوت

بغداد (پاک صحافت) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  تین روزہ دورے پر عراق میں موجود ہیں جہاں انہوں نے عراقی وزیراعظم مصفطیٰ الکاظمی سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور دیگر اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عراقی وزیراعظم کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی مشاورت کے لیے جامع فریم ورک بنانے کی بھی تجویز دی۔ ان کا کہنا تھا کہ عراق کی جانب سے توانائی کے شعبے میں پاکستان کی معاونت کا خیر مقدم کریں گے۔ اعلامیے کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی تجویز پر عراقی وزیراعظم نے آمادگی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عراق کے درمیان گہرے دو طرفہ، برادرانہ تعلقات ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عراقی وزیراعظم کے جلد دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔ خیال رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عراقی وزیرِاعظم کو مسئلہ فلسطین پر پاکستان کی کاوشوں سے بھی آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے