ایمل ولی خان

این اے 24 چارسدہ میں 10 ہزار کے قریب جعلی ووٹ ڈالے گئے۔ ایمل ولی خان

چارسدہ (پاک صحافت) ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ این اے 24 چارسدہ میں 10 ہزار کے قریب جعلی ووٹ ڈالے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخی طور پر یہاں ہمیشہ انتخابات کو مینیج کیا گیا ہے، آج بھی یہی کیا گیا۔ ایک رات پہلے بتا دیا تھا کہ صوبائی حکومت ووٹ خرید رہی ہے اور بوگس ووٹنگ کی سازش کررہی ہے۔

ایمل ولی خان کا مزید کہنا ہے کہ آڈیو کالز کے ثبوت موجود ہیں جس میں اس دھاندلی کی مکمل منصوبہ بندی کی گئی تھی، 10 ہزار کے قریب جعلی ووٹ ڈالے گئے، ووٹوں کی تصدیق کے لیے الیکشن کمیشن جائیں گے، صوبے میں لاکھوں اساتذہ ہیں لیکن لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ڈیوٹی پر لگانے کا کیا جواز بنتا ہے، انتخابات میں 100 فیصد پوری سرکاری مشینری کا استعمال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے