مریم نواز

مریم نواز کا اپنی سیاسی حکمت عملی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کا اعلان کر دیا، مریم نواز کا کہنا ہے کہ یاد رکھیں جہاں آپ نے کمزوری دکھائی دشمن حملہ آور ہوجائے گا،  ان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی چیز ٹرے میں رکھ کر نہیں ملتی، آپ کو اپنا حق لڑکر اور چھین کر لینا پڑتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مریم نواز سے صحافی نے سوال کیا کہ مسلم لیگ (ن) مفاہمت کی سیاست کرے گی یا مزاحمت کی؟ صحافی کے سوال پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر مزاحمت ہوگی تو ہی مفاہمت ہوگی، ’پاور ٹاکس ٹو پاور‘، یاد رکھیں پاور کمزور سے بات نہیں کرتی۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ آج ملک میں میڈیا نمائندگان اور ججز پر حملے ہورہے ہیں، جب سچ بولنے اور سچ لکھنے پر سزا دی جائے تو دل دکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر مانتی ہے، پی ڈی ایم کی اپنی اور پارلیمنٹ کی اپنی حکمت عملی ہے، اپوزیشن اتحاد مکمل طور پر آزادانہ کردار ادا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے