مولانا فضل الرحمن

خون کے آخری قطرے تک عوامی حقوق کا دفاع کریں گے۔ مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ خون کے آخری قطرے تک عوامی حقوق کا دفاع اور عوام کی حمایت میں آواز اٹھاتے رہیں گے۔ ہم اقتدار کے لئے نہیں بلکہ اقتدار کے لئے جنگ لڑ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مولانا فضل الرحمن نے دیگر رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم اس وقت پی ڈی ایم کے ساتھ ہے اور رمضان المبارک میں بڑے فیصلے کریں گے۔ انہوں نے پیپلزپارٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے کیونکہ استعفے موخر کردئے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں تمام دوست واپس آجائیں۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا ہے کہ اگر کسی پارٹی سے بندے نکل جائیں تو بھی پارٹی اپنی جگہ برقرار رہتی ہیں، پی ڈی ایم اپنے نظریات پر برقرار ہے، ہمارا مقصد الیکشن نہیں لیکن پاکستان کی معیشت ڈوب رہی ہے، خون کے آخری قطرے تک عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا یوسف رضا گیلانی کا ہمیشہ احترام کیا ہے، میرے خیال میں پیپلزپارٹی نے گیلانی سے زیادتی کی ہے، سربراہی اجلاس اور سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاسوں میں آئندہ کے فیصلے کریں گے، عوام تکلیف ہے، ملک انتشار کا شکار ہے، ھم کرسیوں کی سیاست سے ہٹ کر ملک کی بات کریں، پی ڈی ایم کا اپنا اتحاد ہے، ٹی ایل پی کےساتھ جو ہوا وہ بہتر نہیں، انتظامی معاملات خوش اسلوبی سے نمٹنے چاھئیں، تحریک لبیک سے معاہدہ پورا کریں۔

سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم ایک سنجیدہ فورم ہے جو قومی مقاصد کے لئے قائم کیا گیا، پی ڈی ایم عہدوں یا منصب پر لڑنے کی بات نہیں،ہم نے بہت مشکل حالات کو افہام و تفہیم سے حل کیا، سب کچھ اس لئے کیا کہ پاکستان کے مقاصد اور سیاست مدنظر رکھے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے