رویت ہلال کمیٹی

ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، عید 21 جولائی کو ہوگی

کراچی (پاک صحافت) مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ذی الحجہ کے چاند کی رویت سے متعلق بیان جاری کردیا، ہلال کمیٹی کے مطابق ملک بھر میں کہیں پر بھی ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آسکا، لہٰذا عید الاضحی 21 جولائی بروز بدھ کو منائی جائےگی۔چیئرمیں مولانا عبدالخبیر آزاد کے مطابق ملک بھر میں کسی بھی مقام پر چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق مزکری رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمیں مولانا عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کے بعد چاند کی رویت کا اعلان کیا۔مولانا عبدالخبیر کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں اکثر علاقوں میں مطلع صاف رہا، کہیں ابرآلود بھی رہا۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم ذی الحج پیر 12 جولائی کو ہوگی۔

واض رہے کہ رہے کہ کراچی میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت چاند کی رویت کے لیے اجلاس ہوا جس میں محکمہ موسمیات کے حکام بھی اجلاس میں شریک تھے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آج چاند نظر آنے کا امکان بہت کم ہے۔ محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کے بیشتر حصوں میں موسم ابرآلود ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا، گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے