رانا مشہود

ججز پارلیمان کی عزت نہیں کرینگے تو پارلیمنٹ کو عزت کرانا آتی ہے، رانا مشہود

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے کہا ہے کہ ججز پارلیمان کے مرہون منت ہیں اور  اگر یہ پارلیمان کی عزت نہیں کریں گے تو پارلیمنٹ کو اپنی عزت کرانا آتی ہے۔ سپریم کورٹ کو اب یہ جان لینا چاہیے کہ پارلیمان سپریم ادارہ ہے۔ جو آئین کے مطابق فیصلے نہ کریں، ان پر غداری کے مقدمے ہونے چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گلشن راوی میں اپنے انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں رانا مشہود نے کہاکہ یہ کیا بات ہوئی، ایک جنرل کو یہ اپنا ابو کہتےہیں، جب وہ چلا جائےتو چیف جسٹس کو ابو کہنا شروع کر دیتے ہیں،ثاقب نثار کو چوراہے پر لٹکایا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر رانا مشہود نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف انشا اللہ جلد واپس آئیں گے اور پاکستان دوبارہ پاؤں پر کھڑا ہوگا ، جن لوگوں نے نواز شریف کو نااہل کیا تھا، ان کا اوپن ٹرائل ہونا چاہیے اور آرٹیکل 6 کے مطابق سزائیں ملنی چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے