گھوٹکی، صحافی نصر اللّٰہ گڈانی کا قتل، 3 مشتبہ افراد گرفتار

(پاک صحافت) گھوٹکی میں پولیس نے صحافی نصر اللّٰہ گڈانی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ٹار گٹڈ کارروائی کرتے ہوئے 3 مشبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی گاؤں کمال لونڈ میں کی گئی، گرفتار افراد سے صحافی کے قتل سے متعلق جانچ کی جائے گی۔

دوسری جانب صحافی کے قتل کے خلاف کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ کراچی پریس کلب کے سامنے مظاہرے میں نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن، ہوم بیسڈ ویمن ورکرز فیڈریشن اور دیگر تنظیمیں شریک ہوئيں، مظاہرین نے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف ٹھٹہ، لاڑکانہ، تھرپارکر، ٹنڈوالہ یار، پڈعیدن، نوشہرو فیروز اور میہڑ سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بھی احتجاج کیا گیا۔ مظاہروں میں صحافی برادری، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور صحافی نصراللّٰہ کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

امید ہے رواں سال کے مالی بجٹ سے ملک معاشی بحران سے باہر نکل آئے گا۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ امید ہے رواں سال کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے