مریم اورنگزیب

عمران خان اور کرائے کے ترجمان مریم نواز کے بخار میں مبتلا ہیں، ترجمان ن لیگ

لاہور (پا ک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کھری کھری سنادی۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان اور ان کے کرائے کے ترجمان ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے بخار میں مبتلا ہے۔ ان سے جب بھی حساب مانگو تو جواب نواز شریف اور شہباز شریف ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کے پاس روٹی پکانے کو گیس نہیں لیکن حکومت  سے صرف تقریریں سن لو۔ ن لیگ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ 15 سال سے عوام ایک ہی تقریر سُن رہے ہیں، تقریر نہیں تو کیسٹ ہی بدل لیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ حکمران کورونا ریلیف فنڈ کے 40 ارب کھا گئے، 400 ارب کی چینی کھا گئے، ان سے سوال پوچھو تو جواب میں شہباز شریف، نوازشریف کہہ دیتے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری اور معاشی تباہی جس بات کا بھی پوچھو، جواب نواز شریف شہباز شریف آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے