مراد علی شاہ

وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر رین ایمرجنسی سیل قائم

کراچی (پاک صحافت) ممکنہ برسات کے پیش نظر وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر رین ایمرجنسی سیل قائم کر دیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ شکایتی سیل 29 فروری تا 3 مارچ تک امکانی برسات کے پیش نظر 24 گھنٹے کام کرے گا۔ وزیراعلی ہاؤس میں قائم رین ایمرجنسی سیل کی سربراہی چیف منسٹر پبلک کمپلینٹ سیل (919) کے سربراہ ریاض وسان کریں گے، ایمرجنسی سیل کا کام متاثرہ اضلاع کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سے فوری رابطہ قائم کرنا ہے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا ہے کہ تمام ڈی سیز روزانہ کی بنیاد پر 24 گھنٹے رپورٹ جمع کرانے کے پابندی ہوں گے، رپورٹ کا مقصد فوراً پرنسپل سیکریٹری کے ذریعہ وزیر اعلیٰ سندھ تک معلومات کی رسائی یقینی بنانا ہے

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری نے رین ایمرجنسی سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے