وزیراعلی سندھ شیخ رشید

وزیراعلی سندھ اور شیخ رشید کے درمیان اہم ملاقات

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ اور شیخ رشید کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔ جس میں سندھ میں امن و امان کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی ہے۔ وزیر داخلہ نے ڈاکووں کے خلاف بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی ہے۔ اس دوران گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے آپریشن کرکے کراچی سمیت سندھ بھر سے نوگو ایریاز کو ختم کیا اور دہشت گردی کے واقعات میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پورا سندھ گڈو سے کوٹری بیراج تک کچا ہے۔ 5 سے 6 کلومیٹر گھنا جنگل ہے، 23 مئی کو پولیس نے 8 مغویوں کو بازیاب کرانے کیلئے شکارپور میں آپریشن کیا، بکتر بند گاڑی خراب ہونے کے باعث ڈاکوؤں نے حملہ کیا، 2 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔

وزیراعلی سندھ نے شیخ رشید سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ وزیر داخلہ ہیں، جب چاہیں آجائیں، ہم مل کر کام کریں گے، آپ کو سندھ میں ویلکم کرتے ہیں۔ جس پر وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ کسی بھی چیز کی ضرورت پڑے، وزارت داخلہ مہیا کرے گی، رینجرز حاضر ہے، جب چاہے سندھ حکومت ان کی آپریشن میں خدمات لے سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے