نواز شریف

جونہی ڈاکٹروں نے اجازت دی اگلی فلائٹ پر پاکستان پہنچ جاؤں گا۔ نوازشریف

لندن (پاک صحافت) نواز شریف کا کہنا ہے کہ جیسے ہی ڈاکٹروں کی جانب سے اجازت مل جائے اگلی فلائٹ میں پاکستان روانہ ہوجاوں گا، ملکی تباہی مزید برداشت نہیں کرسکتا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ جلد وطن واپس پہنچنا چاہتے ہیں۔ وہ ملک کی معاشی صورت حال پر سخت رنجیدہ ہیں معاشی زبوں حالی، مہنگائی اور بے روزگاری نے عام آدمی کا جینا دو بھر کر دیا ہے۔

نواز شریف نے مزید کہا ہے کہ وہ جلد از جلد وطن واپس پہنچنا چاہتے ہیں، جونہی ڈاکٹروں نے اجازت دی اگلی فلائٹ پر پاکستان پہنچ جاؤں گا، ان شاءاللہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی کیونکہ نمبرز پورے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاوے موسوی کی رپورٹ نے شریف خاندان کے شفاف کردار پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے اور یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ شریف خاندان کے خلاف کرپشن کے نام پر بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

مسنگ پرسنز کا معاملہ اتنا آسان نہیں، وزیر قانون

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ مسنگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے